13 فروری 2015 - 17:33
جمعیت وفاق کے اسیر رہنما شیخ علی سلمان کا پیغام

بحرین کے انقلاب کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر بحرین کی جمعیت وفاق کے اسیر رہنما شیخ علی سلمان کا پیغام، عوام کو سڑکوں پر کھیچ لایا-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آل خلیفہ کی جیل میں بند بحرینی رہنما شیخ علی سلمان نے اپنے پیغام لوگوں کو، بحرین کی شاہی حکومت کے خلاف پرامن عوامی تحریک جاری رکھنے کی دعوت دی ہے- شہرمنامہ کی اہم سڑکیں مظاہرین کی بھاری تعداد کے باعث بند ہوگئي ہیں جبکہ تجارتی مراکز، دوکانیں اور اسکولوں میں تعطیل اور تمام دفاتر ، بینک اور تجارتی سرگرمیاں ٹھپ پڑگئي ہيں- یہ ایسے عالم میں ہے کہ بحرین کے انقلابی رہنما، ابتداء سے ہی انتخابات کے ذریعے ڈیموکریٹیک حکومت کے برسراقتدار آنے اور ملک میں جمہوری حکومت  کی تشکیل کا مطالبہ کرتے رہے ہیں- بحرین کی استبدادی حکومت  کے اہلکاروں نے اٹھائیس دسمبر  کو جمعیت وفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان کو  نمائشی انتخابات کے خلاف  مظاہروں کے الزام  میں گرفتار کیا تھا-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲